لاک ڈاؤن میں نرمی، کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں
دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں، جرمنی میں 2 ماہ بعد ڈومیسٹک فٹبال سیزن کا 16 مئی سے دوبارہ آغاز ہوگا۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کھیلوں کے میدان آباد ہونے لگے، 2 ماہ کے تعطل کے بعد جرمن فٹبال لیگ 16 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ میچز کے دوران شائقین کو اسٹیڈیمزمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
امریکی ریاست انڈیانا پولس میں انڈی کار کا متاثرہ سیزن 6 جون سے دوبارہ شروع ہوگا، ریسز کے دوران شائقین کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
جرمنی میں کورونا وائرس کے باعث 2 ماہ کی پابندی کے بعد گھڑدوڑ کا دوبارہ آغاز ہوگیا، ہین اوور میں شائقین کے بغیر محدود ریسز کا انعقاد کیا گیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.